• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سی پی سی کے اعلیٰ عہدیدار کی چین- وسطی ایشیا پولیٹیکل ڈائیلاگ کے شرکاءکے ساتھ ملاقاتتازترین

June 12, 2023

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے  شعبہ تشہیرکے سربراہ لی شولے نے چین- وسطی ایشیائی سیاسی جماعتوں کے ڈائیلاگ میں شریک غیر ملکی نمائندوں سے پیر کو بیجنگ میں ملاقات کی۔ لی نے کہا کہ گزشتہ ماہ منعقد ہونے والی چین-وسطی ایشیا سربراہی کانفرنس نے چین-وسطی ایشیا تعلقات کی مستقبل کی ترقی کا خاکہ تیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی سی پانچ وسطی ایشیائی ممالک کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کرصدر شی جن پھنگ اور پانچوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور چین وسطی ایشیا ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔    غیر ملکی نمائندوں بشمول قازقستان کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی چیئرمین راؤ البرٹ اور کرغزستان کی پارلیمنٹ کے نائب سپیکر اسائیوا دزامیلیا نے کہا کہ وسطی ایشیائی ممالک کی سیاسی جماعتیں سی پی سی کے ساتھ پارٹی اور ریاستی گورننس کے ساتھ تبادلوں کو مضبوط بنانے اورعلاقائی امن اور ترقی کے لیے  تجربات کے تبادلوں کے لیے تیار ہیں۔