• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سی پی سی کے اعلی عہدیدار کی آذربائیجان اور منگولیا کے وفود سے ملاقات، علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیالتازترین

May 29, 2023

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ لیو جیان چھاؤ نے پیر کو بیجنگ میں آذربائیجان اور منگولیا کے وفود سے الگ الگ ملاقات کی۔

لیو نے  نیوآذربائیجان پارٹی کے مرکزی دفتر کے ڈپٹی چیئرمین اور سربراہ طاہر بوداگوف کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کی۔ انہوں نے منگولیا کی پارلیمنٹ ،سٹیٹ گریٹ ہورال کی نائب صدراورمنگولیا کی ڈیموکریٹک پارٹی کی خواتین فیڈریشن کی چیئر وومن ایس ادونتویاکی قیادت میں ایک وفد سے بھی ملاقات کی۔ لیو نے مہمانوں کے ساتھ بین الپارٹی تبادلوں اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے،ریاستی سطح پر تعلقات  اور علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔