• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شہروں میں سبزہ اگانے سے دل کے امراض کا خطرہ کم ہوسکتاہے:تحقیقتازترین

January 10, 2023

سڈنی(شِنہوا)یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز (یو این ایس ڈبلیو سڈنی) کی زیر قیادت ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ شہری جنگلات کی بحالی دل کی صحت کے تحفظ کے لیے آبادی کی سطح پر خاص طور پر گھروں میں رہنے والے لوگوں کے لیے مدد گار ہوسکتی ہے۔تحقیق کی لیڈ مصنف اور یو این ایس ڈبلیو سڈنی  کی پروفیسرشیاؤ چھی فینگ نے منگل کو بتایا کہ  تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گھروں میں رہنے والے لوگوں کو درختوں اور درختوں کے جھنڈ کے قریب رہنے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے خاص طور پر ان کے دل کی صحت  کے لیے یہ بہتر ہے۔یہ دل کا دورہ پڑنے اور دل کی بیماری سے متعلق اموات کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔

اپارٹمنٹس یا گھروں میں رہنے والے 1لاکھ  سے زیادہ آسٹریلوی  شہریوں کا جائزہ لینے کے بعد، سبز جگہ کے قریب رہائش  اور ہسپتال داخل ہونے اور اموات کے 10 سالہ اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے کے بعد، محققین نے نتیجہ اخذ کیا کہ مجموعی طور پر10 فیصد زیادہ  سبز جگہ کے ساتھ گھروں میں رہنے والوں میں امراض قلب سے اموات کی شرح 3 فیصد کم تھی۔

ہارٹ،لنگ اینڈسرکولیشن نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، درختوں کے جھنڈ میں 10 فیصد اضافہ  ہرقسم کی  اموات، سی وی ڈی سے ہونے والی اموات اور مہلک یا غیرمہلک ایکیوٹ مایوکارڈیل انفکشن (اے ایم آئی ) کے کم خطرات سے منسلک تھا۔