دوحہ (شِںہوا) چین کے مشرق وسطیٰ کے امور بارے خصوصی مندوب نے کہا ہے کہ فلسطین ۔ اسرائیل تنازع میں شہریوں کے جاں بحق ہونے اور فلسطین میں بگڑتی سنگین انسانی صورتحال پر چین کو شدید رنج ہے۔
یہ بات مشرق وسطیٰ پر چینی حکومت کے خصوصی مندوب ژائی جون نے روس کے نائب وزیر خارجہ اور مشرق وسطیٰ وافریقہ کے لیے خصوصی صدارتی نمائندے میخائل بوغادانوف سے ملاقات میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ چین شہریوں کو نقصان پہنچانے والے تمام اقدامات اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی مخالفت اور مذمت کرتا ہے۔ فلسطین۔ اسرائیل تنازع سے پیدا شدہ موجودہ صورتحال میں فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کے تحفظ کا فقدان ہے۔
ژائی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر چین اور روس کا ایک ہی موقف ہے۔ چین جلد سے جلد کشیدگی کم کرنے، فلسطینی۔ اسرائیل امن مذاکرات کی بحالی میں مثبت کردار ادا کرنے، "دو ریاستی حل" کے نفاذ پر کام کرنے اور مسئلہ فلسطین کے جلد، جامع، منصفانہ اور دیرپا حل پر زور دینے کے لئے روس کے ساتھ رابطے اور تعاون کو برقرار رکھنے کا خواہش مند ہے۔