• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شراب سازی میں گیسوں کے اخراج کی ذمہ دار شیشے کی بوتلیں ہیں، تحقیقتازترین

January 08, 2024

کینبرا (شِنہوا)آسٹریلیا میں ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شراب بنانے کے عمل سے گرین ہاس گیسوں کے اخراج کی بڑی وجہ شیشے کی بوتلیں ہیں۔گزشتہ دونوں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق شراب سازی کی صنعت میں کل کاربن اخراج کا دوتہائی سے زیادہ حصہ شیشے کی بوتلوں کی پیداوار اور نقل و حمل کا ہے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف ساتھ آسٹریلیا (یونی ایس اے) اور یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ کی ایک ٹیم نے کی ہے۔تحقیق کے مطابق شراب ایک بوتل کی تیاری سے 1.25 کلوگرام کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوتی ہے اور اس کے منفرد شکل وصورت کی وجہ سے ترسیل کے لئے مزید جگہ اور ایندھن درکار ہوتا ہے۔یونیورسٹی آف ساتھ آسٹریلیا کی تحقیقی ٹیم کے سبراہ جیکب میسیڈس نے آسٹریلین ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اگر ہم (بوتل سازی) عمل سے نمٹنے کا کوئی اور طریقہ تلاش کرسکتے ہیں تو ہم زیادہ کاربن کی بچت کرنے والی شراب صنعت کو فروغ دے دسکتے ہیں۔بوتل کا متبادل بیرل ، کین اور پلاسٹک بوتلیں ہیں اور ان تمام کو زیادہ موثر طریقے سے منتقل کیا جاسکتا اور باآسانی ری سائیکل کیا جاسکتا ہے۔میسیڈس اور ان کے ساتھی محققین نے 1 ہزار 200 افراد کا سروے کیا جس کے دوران یہ بات سامنے آئی صارفین شیشے کی بوتلوں کو متبادل کے بجائے روایت اور وقار سے جوڑتے ہیں۔جنوبی آسٹریلیا (ایس اے) میں ستمبر 2023 میں شراب سازی کرنے والے ایک گروپ نے صارفین پر زور دیا کہ وہ بیرل بارے اپنی "ناپسندیدگی " کم کریں تاکہ تیاری پر آنے والی لاگت میں کمی ہو اور اس میں پائیداری آئے۔دسمبر میں صنعت کی تنظیم وائن آسٹریلیا کے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق آسٹریلیا میں انگور سے تیار ہونے والی شراب میں 55 فیصد حصہ ریاست جنوبی آسٹریلیا کا ہوتا ہے جو شراب سازی کا مرکز ہے۔