تاشقند(شِنہوا)ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف گزشتہ روز ہونے والے قبل ازوقت صدارتی انتخابات میں 87.1 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوبارہ صدر منتخب ہو گئے۔
شوکت مرزیوئیف کی کامیابی کا اعلان ملک کے مرکزی الیکشن کمیشن نے پیر کو کیا۔
لبرل ڈیموکریٹک پارٹی آف ازبکستان کے امیدوار، مرزییوئیف نے اپنی قبل از انتخابی مہم میں وعدہ کیا تھا کہ وہ معیشت کو آزاد کرنے اور ماحول دوست توانائی، تعلیم، صحت اور سیاحت کی ترقی کے ساتھ ساتھ لوگوں کی بنیادی آزادیوں کے بہتر تحفظ کے لیے اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھیں گے۔ دیگر صدارتی امیدواروں میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے الوگ بیک انویاتوف، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف ازبکستان "عدولت" سے روباخون مخمودووا اور ایکولوجیکل پارٹی آف ازبکستان کےعبدالشکور خامزائیف شامل تھے۔