• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شوکت مرزی یوف نے ازبک صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیاتازترین

July 14, 2023

تاشقند(شِنہوا) شوکت مرزی یوف نے جمعہ کو ازبک صدر کے طور پر حلف اٹھالیا۔

مرزی یوف نے دارالحکومت تاشقند میں منعقدہ ایک افتتاحی تقریب میں حلف اٹھانے کے بعد خطاب میں کہا کہ ازبکستان ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ آنے والا دور ملک کے سیاسی، سماجی، اقتصادی، ثقافتی اور انسانی شعبوں میں وسیع اہم تبدیلیوں کا وقت ہو گا۔ انہوں نے نئے خیالات، اقدامات اور کامیابیوں کی ضرورت پر زور دیا۔

ازبکستان میں 9 جولائی کو قبل از وقت صدارتی انتخابات ہوئے جس میں چار امیدوار تھے جن میں مرزی یوف  بھی شامل تھے جنہیں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی آف ازبکستان نے نامزد کیا۔

ملک کے مرکزی الیکشن کمیشن نے منگل کو انتخابی نتائج کی توثیق کی جن کے تحت مرزی یوف نے 87.1 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔