بیجنگ (شِںہوا) شِںہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے بیجنگ میں روسی خبررساں ادارے تاس کے ڈائریکٹر جنرل آندرے کونڈراشوف سے ملاقات کی ہے۔
چین میں 5 ویں عالمی میڈیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے آمد پر فو نے تاس وفد کے قائد کونڈراشوف کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ تاس شِںہوا نیوز ایجنسی کا ایک اہم شراکت دار ہے اور دونوں خبررساں ادارے تعاون کے لئے وسیع گنجائش رکھتے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین تعاون کے امکانات سے مزید فائدہ اٹھائیں گے، اہلکاروں کے تبادلے جاری رکھ کر عملی تعاون میں نئی کامیابیوں پر زور دیں گے اور چین ۔ روس کے عوام کے درمیان تبادلوں کے فروغ میں مشترکہ طور پر مثبت کردار ادا کریں گے۔
فو نے کہا کہ شِںہوا ، برکس میڈیا فورم، بیلٹ اینڈ روڈ اکنامک انفارمیشن پارٹنرشپ اور ایشیا پیسفک نیوز ایجنسیوں کی تنظیم سمیت کثیر الجہتی میکانزم اور فریم ورک کے تحت تاس کے ساتھ تعاون کو مسلسل مضبوط بنانے کا منتظر ہے۔
کونڈراشوف نے کہا کہ شِںہوا کا دنیا میں بہت اثرورسوخ ہے اور حالیہ برسوں میں اس کے مختلف کاروبار نے تیزی سے ترقی کی ہے۔ تاس ، شِںہوا کے ساتھ عملی تعاون مضبوط بنانے اور دونوں اداروں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے کے فروغ کا خواہش مند ہے۔