• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شِنہوا نے صدرشی کی اقتصادی فکر اور سی پی سی کے"سیکنڈ انٹیگریشن" نظریہ سے متعلق ریسرچ رپورٹس جاری کردیںتازترین

August 21, 2023

جوہانسبرگ (شِنہوا)چین کی شِنہوا  نیوز ایجنسی کے تھنک ٹینک نیو چائنہ ریسرچ (این سی آر) نے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں صدر شی جن پھنگ کی اقتصادی فکر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے"سیکنڈ انٹیگریشن" نظریہ  پر انگریزی اور فرانسیسی زبان میں دو تحقیقی رپورٹس جاری کی ہیں۔

این سی آر کی جانب سے"جدیدیت کی طرف: شی جن پھنگ کی اقتصادی سوچ کی اہمیت" اور "چین کو تبدیل کرنے والے سیکنڈ انٹیگریشن - چینی قوم کی جدید تہذیب کی تعمیر میں نظریاتی جدت اور عمل" کے عنوان سے یہ دونوں رپورٹس  جوہانسبرگ میں ہفتہ کو شروع ہونے والے چھٹے برکس میڈیا فورم میں جاری کی گئیں۔

دونوں تحقیقی رپورٹس کے اجراء کے موقع پر سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا۔

صدر شی جن پھنگ کی اقتصادی فکر اور"سیکنڈ انٹیگریشن" پر ان کے اہم بیانات نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے حوالے سے شی جن پھنگ کی فکر کے اہم حصے ہیں۔ جس میں انہوں نے سی پی سی کی انسانیت کی سماجی و اقتصادی ترقی اور جدیدیت کے حصول کی کوششوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے خیالات کا احاطہ کرتے ہوئے مارکسزم کو چینی سیاق و سباق اور وقت کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے لیے  وضاحت کی  ہے۔

شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر اور برکس میڈیا فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین فو ہوا نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ یہ دونوں رپورٹس نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں صدر شی کی سوچ کے مطالعہ میں مدد کے لیے شِنہوا کی نئی کامیابیاں ہیں۔

 

شِنہوا نیوزایجنسی کے صدر اور برکس میڈیا فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین فو ہوا جوہانسبرگ میں چھٹے برکس میڈیا فورم سے  کلیدی خطاب کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

شِنہوا نیوزایجنسی کے صدر اور برکس میڈیا فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین فو ہوا جوہانسبرگ میں چھٹے برکس میڈیا فورم سے  کلیدی خطاب کرتے ہوئے۔(شِنہوا)