• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شِنہوا کے صدر کی روس کے صدارتی پریس سیکرٹری اور روزیسکایا گزٹا کے جنرل ڈائریکٹر سے ملاقاتتازترین

September 14, 2024

ماسکو(شِنہوا ) شِنہوانیوزایجنسی کے صدر فو ہوا نے ماسکو میں  روس کے صدارتی پریس سیکرٹری دمتری پیسکوف اور سرکاری اخبار  روزیسکایا گزٹا کے جنرل ڈائریکٹر پاول نیگویتسا سے الگ الگ ملاقات کی۔

پیسکوف کے ساتھ ملاقات کے دوران فو نے کہا کہ چین کی سرکاری خبر ایجنسی کی حیثیت سے شِنہوا چین روس تعلقات کی مسلسل ترقی کے لیے رائے عامہ  کو ہموار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

فو نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران  شِنہوا  روس کے مرکزی دھارے کے ذرائع ابلاغ کے ساتھ متعدد شعبوں میں عملی اور دوستانہ تعاون کوفروغ  دیتے ہوئے چین اور روس کے تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے میں منفرد کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شِنہوا روسی میڈیا پارٹنرز کے ساتھ دوستانہ تبادلوں کو مضبوط کرنے کا سلسلہ جاری رکھے  گا اور کازان میں  ہونے والے برکس سربراہی اجلاس کی بھرپور کوریج کرے گا۔