بیجنگ(شِنہوا)چین کی شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نےعوامی جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کی نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل بینوینو میری باکومانیا سے ملاقات کی۔
اس موقع پر فو نے کہا کہ بیجنگ میں منعقد ہونے والا چین افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) 2024 کا سربراہ اجلاس مکمل طور پر کامیاب رہا اور چین افریقہ تعلقات کی مجموعی خصوصیات کو نئے دور کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ہر آزمائش پر پورا اترنی والی چین-افریقہ برادری تک بڑھا دیا گیا ہے۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شِنہوا ڈی آر سی اور افریقہ کے بارے میں رپورٹنگ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ فو نے کہا کہ شِنہوا افریقی میڈیا تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دنیا کو چین -افریقہ کی جدیدکاری کے حقائق بتائے جا سکیں ، عالمی جنوب کے بین الاقوامی ڈسکورس نظام کی تعمیر میں مدد مل سکے اور چین - افریقہ یکجہتی اور تعاون کی گہرائی سے ترقی میں حصہ لیا جاسکے۔
کانگو کی نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل بینوینو میری باکومانیا نے کہا کہ نیوز میڈیا تعاون افریقہ چین تعاون میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے ،میں توقع کرتا ہوں کہ دونوں نیوز ایجنسیاں ٹیکنالوجی اور اہلکاروں کی تربیت جیسے شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنائیں گی اور افریقی اور چینی عوام کے مابین باہمی تفہیم کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں گی۔