• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شنگھائی ڈزنی لینڈ جمعہ سے دوبارہ کھول دیا جائے گاتازترین

November 24, 2022

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی ڈزنی لینڈ تھیم پارک جمعہ کے روز سے دوبارہ کھول دیا جائے گا جس کے لئے ٹکٹ جمعرات سے دستیاب ہیں۔

ایک اعلامیہ کے مطابق ایک محدود گنجائش کے تحت اسے دوبارہ کھولا جارہا ہے۔ کچھ مقامات، پرفارمنسز ، کینٹینز ، دکانیں عارضی طور پر بند رہیں گی یا  پھر کم گنجائش کے ساتھ فعال ہوں گی۔ سیاح شنگھائی ڈزنی تفریحی مقام بارے معلومات ایپ سے حاصل کرسکتے ہیں۔

شنگھائی ڈزنی  تفریحی مقام نے کہا کہ تمام سیاح نوول کرونا وائرس پر قابو بارے اقدامات کی سختی سے عمل کریں ۔ انہیں شنگھائی صحت کیو آر سبز کوڈ پیش کرنا ہوگا، درجہ حرارت چیک کروانا، ماسک پہننا اور مناسب فاصلہ رکھنا ہوگا۔

شنگھائی ڈزنی لینڈ آنے والے سیاحوں کو گزشتہ  48 گھنٹے کا منفی نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا۔ جبکہ تفریحی مقام کے دوسرے حصوں کا دورہ کرنے والوں کے لئے منفی ٹیسٹ کی شرط 72 گھنٹے کی ہے۔

شنگھائی ڈزنی تفر یحی مقام31 اکتوبر 2022 کو نوول کرونا وائرس روک تھام اقدامات کے لئے بند کردیا گیا تھا۔ اس کا ڈزنی ٹاؤن، وشنگ اسٹار پارک اور تھیم ہوٹل 17 نومبر سے دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔