• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شنگھائی تعاون تنظیم کے صحت سے متعلق تعاون کو فروغ دینے کے لیے نئے پلیٹ فارمز کا آغازتازترین

December 25, 2022

ووہان (شِنہوا) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کے تحت طبی اور صحت کے پلیٹ فارمز کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے  جس کا مقصد  گروپ کے اراکین کو صحت کی بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔

چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے شہر ووہان میں شنگھائی تعاون تنظیم  کے ہسپتال اتحاد کی جانب  سے منعقدہ ایک فورم کے دوران ہوبے، گانسو اور سنکیانگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تین ٹیلی میڈیسن تعاون بارے  پلیٹ فارم مراکز شروع کیے گئے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم  ہسپتال اتحاد کے تحت چار آن لائن پلیٹ فارمز بھی شروع کیے گئے جن میں جگر اور لبلبے  کے امراض  کے ماہرین ، امراض نسواں ، انٹرنیٹ ہسپتال اور ہسپتال کے انتظام پر توجہ دی گئی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم  کے اچھے ہمسائیگی ، دوستی اور تعاون کمیشن کے نائب صدر سوئی لی نے امید ظاہر کی  ہے کہ نئے پلیٹ فارمز شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں میں لوگوں کے لیے بہتر طبی اور صحت کی خدمات فراہم کریں گے۔

صحت شنگھائی تعاون تنظیم کے ملکوں  کے درمیان تعاون کا ایک اہم شعبہ ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم ہسپتال اتحاد میں اب 109 اراکین ہیں جن میں 81 چینی ہسپتال شامل ہیں۔

اس اتحاد نے 6 شعبوں میں تعاون کے پلیٹ فارمز قائم کیے ہیں اور بے قابو ہو نے والی  بیماریوں کے تقریباً 1ہزار  کیسز  کے لیے سرحد پار سے مشاورت کی ہے۔