شنگھائی (شِنہوا) چین کے مالیاتی مرکز شنگھائی سے روسی شہر قازان کے لئے پہلی براہ راست پرواز شروع کردی گئی ہے جس سے آمدہ قومی دن کی تعطیلات کے دوران سفر میں مزید سہولت دستیاب ہوگئی ہے۔
چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کی پرواز ایم یو 5065 ہفتے کی سہ پہر شنگھائی پودونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 240 مسافروں کو لیکر روانہ ہوئی تھی۔ یہ دو طرفہ پروازیں ہفتے میں 3 روز چلائی جائیں گی۔
قبل ازیں شنگھائی اور قازان کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو ماسکو یا دبئی جیسے تیسرے مقام سے پرواز تبدیل کرنا ہوتی تھی جس سے سفر کا اوسط دورانیہ 15 گھنٹے سے زیادہ ہوجاتا تھا جبکہ براہ راست پروازیں شروع ہونے سے یہ طویل سفر کم ہوکر صرف ساڑھے9 گھنٹے رہ گیا ہے۔