• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شنگھائی نے مستقبل کی صنعتوں کی ترقی کے لئے 10 ارب یوآن مالیت کا فنڈ قائم کردیاتازترین

September 08, 2024

شنگھائی (شِنہوا) چین کے مالیاتی مرکز شنگھائی نے مستقبل کی صنعتوں کے فروغ کے لئے 10 ارب یوآن (تقریباً 1.41 ارب امریکی ڈالر) مالیت کا فنڈ قائم کردیا ہے۔

بلدیہ شنگھائی کے سائنس و ٹیکنالوجی کمیشن کے مطابق فنڈ کی مدت 15 سال ہے جس میں ضرورت پڑنے پر 3 سال کی توسیع کی جاسکتی ہے یہ فنڈ مکمل طور پر حکومت شنگھائی کے مالی تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔

فنڈ کا مقصد ابتدائی مرحلے کی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری سے متعلق اعتماد بڑھانا اور جدید اختراع کی نئی معیار کی پیداواری قوتوں میں تبدیلی تیز کرنا ہے۔

شنگھائی میں ریاست کی ملکیتی کمپنی ، کیپیٹل انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ مارکیٹ پر مبنی ایک پلیٹ فارم قائم کرے گی جو اس فنڈ کا انتظام سنبھالے گا۔

شنگھائی سائنسی و ٹیکنالوجی اختراع میں عالمی مرکز بننے کے لئے اپنی تیز رفتار ترقی جاری رکھے ہوئے جس میں یہ ایک اہم قدم ہے۔

فنڈ کے قیام کا اعلان پوجیانگ انوویشن فورم 2024 کی افتتاحی تقریب میں کیا گیا۔ چینی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور شنگھائی بلدیاتی حکومت کی مشترکہ میزبانی میں 7 ستمبر سے شروع ہونے والا یہ فورم 10 ستمبر تک جاری رہے گا۔