شنگھائی (شِںہوا) شنگھائی کے پوڈونگ نیو ایریا میں چین کے سب سے بڑے آٹو ایکسپورٹ ٹرمینلز میں سے ایک ہائی ٹونگ پیئر میں ستمبر مصروف رہا ہے، یہاں نئی توانائی گاڑیوں (این ای ویز) سے بھرے کارگو جہازوں کی جانچ پڑتال کرکے انہیں روانگی کے لئے کلیئر کیا جاتا ہے۔
چیری، گیلے اور دیگر چینی کارساز کمپنیوں کی تیار کردہ نئی توانائی گاڑیوں کو لادنے سے قبل ان کی طویل قطاریں بنتی ہیں جہاں سے انہیں یورپ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی امریکہ کی جانب بھیج دیا جاتا ہے۔
یہ چہل پہل اس ماڈل کی عکاس ہے جو شنگھائی شہر نے اصلاحات، کھلے پن اور معاشی ترقی میں بانی کی حیثیت سے تیار کیا ہے۔
گزشتہ ایک عشرے میں شنگھائی ادارہ جاتی جدت ،اعلیٰ معیار کی ترقی کی قیادت کرنے اور دنیا کے ساتھ مواقع بانٹنے کی آزمائش گاہ رہا ہے۔
صرف 3 یا 4 برس قبل ہائی ٹونگ پیئر سے صرف 10 فیصد گاڑیاں یورپ کو برآمد کی جاتی تھیں تاہم 2022 کی پہلی ششماہی میں یہ تناسب 40 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
شنگھائی ہائی ٹونگ انٹرنیشنل آٹوموٹو ٹرمینل کمپنی لمیٹڈ کے شعبہ مارکیٹنگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شی جیالین نے بتایا کہ گزشتہ 2 برس میں یورپ میں کاریں پہنچانے والے رو۔رو جہازوں پر جگہ حاصل کرنا اکثر مشکل رہتا ہے ۔
پہلی ششماہی میں چین کے متعدد علاقوں میں نوول کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب ہائی ٹونگ پیئر سے کارگو حجم میں گزشتہ برس کی نسبت 20 فیصد اضافہ ہوا، اور برآمدات گزشتہ برس کے مقابلے میں 50 فیصد بڑھی ہیں۔
گزشتہ ایک عشرے کے دوران شنگھائی میں ابھرتی ہوئی صنعتوں میں اضافہ ہوا، اور کاروباری ماحول میں مسلسل بہتری آئی ہے۔