• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شنگھائی، مصنوعی ذہانت کی صنعت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ضوابط جاریتازترین

September 24, 2022

شنگھائی (شِنہوا) چین کے شنگھائی میں مقامی قانون ساز ادارے نے مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کی صنعت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک ضابطہ منظور کیا ہے۔

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں چین کا یہ پہلا صوبائی سطح کا ضابطہ یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا۔ مصنوعی ذہانت ان تین سرکردہ صنعتوں میں سے ایک ہے جنہیں شنگھائی وسائل کے پورے استعمال کے ذریعے ترقی دینا چاہتا ہے۔

منظور ہونے والے اس ضابطے کے مطابق مقامی حکام پبلک کمپیوٹنگ ریسورس پلیٹ فارمز کی تعمیر اور استعمال کو فروغ دیں گے اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی اور صنعتی ترقی کے لیے پبلک کمپیوٹنگ پاور سپورٹ فراہم کریں گے۔

اس ضابطے کا مقصد مصنوعی ذہانت کی صنعت میں مجموعی جدت اور پیش رفت کو فروغ دینا ہے جس میں مصنوعی ذہانت والی بنیادی صنعتوں کی ترقی میں مدد ملتی ہے اور مصنوعی ذہانت والے کاروباری اداروں کے اجتماع کو تقویت ملتی ہے۔

اس ضابطے میں کہا گیا ہے کہ یہ شہر گریڈنگ مینجمنٹ اور سینڈ باکس کی نگرانی ، تکنیکی جدت کے لیے حالات کے مطابق ڈھلنے  والا نگرانی کا نظام ، مختلف اداروں کی اختراعی صلاحیت کو متحرک کرنے اور مصنوعی ذہانت کی صنعت کے لیے ترقی کے امکانات کو فروغ  دینے کی راہیں تلاش کرے گا۔

ضابطے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے متعلقہ اخلاقیات پر ماہرین کی ایک کمیٹی قائم کی جانی چاہیے اور عمر رسیدہ ، معذور افراد ، خواتین اور نابالغوں سمیت صارفین کے مختلف گروپوں کے تحفظ کو تقویت دینی چاہیے۔