• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شنگھائی میں نومبر کے آخر تک قرضوں کے توازن میں اضافہتازترین

December 26, 2022

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی میں تمام کرنسیوں سمیت  قرضوں کا توازن نومبر کے آخر میں  103 کھرب  30 ارب  یوآن (14 کھرب 80 ارب امریکی ڈالرز) رہا جو کہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق  گزشتہ سال کی نسبت 9.2 فیصد زیادہ ہے۔

پیپلز بینک آف چائنہ شنگھائی ہیڈ آفس کے مطابق شنگھائی میں چینی یوآن میں قرضوں کا توازن نومبر کے آخر میں 96 کھرب 10ارب  یوآن تک پہنچ گیا ہے جوکہ  ایک سال قبل  کے مقابلے میں 10.7 فیصد زیادہ ہے۔

غیر ملکی کرنسی میں  قرضوں کا توازن نومبر کے آخر تک  99.9 ارب امریکی ڈالرز رہا جو گزشتہ سال کی نسبت  17.9 فیصد کم ہے۔

شنگھائی کے ذخائر کا توازن نومبر کے آخر میں ایک سال قبل  کی نسبت  11.9 فیصد بڑھ کر 191 کھرب  80ارب یوآن ہو گیا ہے ۔