شنگھائی(شِنہوا) چین کے مشرقی شہر شنگھائی کی میونسپلٹی مقننہ نے ایک بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے طور پر اس علاقے کی مزید ترقی کے لیے نظر ثانی ضوابط کی منظور ی دی ہے جورواں سال یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوں گے۔
ان ضوابط کا مقصد مالیاتی اصلاحات کو گہرا کرنا، حقیقی معیشت کو فروغ، اور مالیاتی خطرات کو روکنا اور ان کا تدارک کرنا ہے، تاکہ شنگھائی کے لیے مالیاتی طور پر ملکی ترقی میں موثرکردار ادا کرنے کے لیے ٹھوس قانونی ضمانت فراہم کی جا سکے۔
ان ضوابط کا مقصد مالیاتی نظام کو بہتر بناتے ہوئے کیپٹل مارکیٹ کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینا، اعلی سطح پر مالیاتی کھلے پن کو وسعت اور جدید صنعتی نظام کے لیے مالی معاونت میں اضافہ کرنا ہے۔
ان ضوابط کے بنیادی مقاصد میں چینی یوآن کے اثاثہ جات کی قیمتوں کے تعین کاطریقہ کار وضع کرنا،وسیع حجم پر مبنی اشیا کی گردش کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم کی تشکیل،عالمی اثاثہ جات کے انتظامی مرکز کا قیام اور ڈیجیٹل یوآن کے حوالے سے تحقیق، ترقی اور اطلاق کو آگے بڑھانا شامل ہیں۔