• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شنگھائی کی صنعتی پیداوار، تجارت میں تیسری سہ ماہی کے دوران اضافہتازترین

October 28, 2022

شنگھائی (شِںہوا) چین کے کاروباری مرکز شنگھائی کے بڑے اقتصادی ا شاریے توقع سے کہیں ز یا دہ بہتر  رہے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق شہر کے بڑے صنعتی اداروں کی ویلیوایڈڈ پیداوار میں تیسری سہ ماہی کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 14.9 فیصد اضافہ ہوا ۔

 ستمبر میں مجموعی صنعتی پیداوار 404.12 ارب یوآن (تقریباً 56.46 ارب امریکی ڈالرز) رہی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

دریں اثناء شہر میں تیسری سہ ماہی کے دوران ریکارڈ 12.1 کھرب یوآن مالیت کی تجارت ہوئی ۔ اس کی غیرملکی تجارت میں گزشتہ برس کی نسبت 16.6 فیصد اضافہ ہوا۔

شنگھائی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا اصل استعمال ابتدائی 9 ماہ کے دوران 18.57 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 11.3 فیصد زائد ہے۔