• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شنگھائی کی یورپی یونین کے ساتھ تجارت میں اضافہتازترین

August 23, 2022

 شنگھائی (شِںہوا) شنگھائی اور اس کے سب سے بڑے غیرملکی تجارتی شراکت دار یورپی یونین کے درمیان درآمدات اور برآمدات رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 450.81 ارب یوآن (تقریباً 65.8 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 0.2 فیصد معمولی کم ہے۔

شنگھائی کسٹمز کے مطابق یہ شنگھائی کی اس عرصے میں ہونے والی مجموعی تجارتی مالیت کے 19.7 فیصد کے مساوی ہے۔ ابتدائی 7 ماہ میں شنگھائی کی مجموعی درآمدات اور برآمدات کا حجم 22.8 کھرب یوآن تک پہنچ گیا تھا جو گزشتہ برس سے 3.03 فیصد زائد ہے۔

شنگھائی کی یورپی یونین کو برآمدات 162.19 ارب یوآن تک پہنچ گئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 22.5 فیصد زائد ہے جبکہ اس کی یورپی یونین سے درآمدات 288.62 ارب یوآن رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 9.6 فیصد کم ہے ۔

ابتدائی 7 ماہ میں شنگھائی کی جرمنی اور فرانس کو درآمدات اور برآمدات بالترتیب 140.01 ارب یوآن اور 53.81 ارب یوآن تھیں جو گزشتہ برس کی نسبت بالترتیب 4.1 فیصد اور 12.1 فیصد کم ہیں۔

اسی مدت میں اٹلی کو اس کی درآمدات وبرآمدات 60.82 ارب یوآن رہیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 1.4 فیصد زائد ہے۔

شنگھائی کی ہا لینڈ اور بیلجیم کو درآمدات اور برآمدات بالترتیب 46.04 ارب یوآن اور 28.08 ارب یوآن تھیں جو گزشتہ برس کی نسبت 13.4 فیصد اور 39.2 فیصد زائد ہیں۔