شنگھائی کی غیرملکی تجارت میں تیزرفتار اضافہتازترین
September 13, 2022
شنگھائی(شِنہوا) شنگھائی کی غیرملکی تجارت میں جولائی اور اگست کے دوران دوہرے ہندسے کا اضافہ برقراررہا ہے،مقامی کسٹمزکے مطابق 2022 کے پہلے آٹھ ماہ میں غیرملکی تجارت کےمجموعی حجم میں مثبت اضافہ ہوا۔جنوری سے اگست تک شنگھائی کی مجموعی غیرملکی تجارت کاحجم27کھرب یوآن (تقریباً 390 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا،جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.8 فیصد زیادہ ہے، جس سے اس سال کی پہلی ششماہی میں کوویڈ-19 کے اثرات کی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں آنے والی معمولی کمی پوری ہوگئی ہے۔
جولائی میں، شنگھائی کے درآمدی اور برآمدی حجم نے ایک ماہ کا ریکارڈ توڑ دیا، جو پہلی بار 400 ارب یوآن سے تجاوزکرگیا تھا ۔ اگست میں غیرملکی تجارت میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 15.8 فیصد اضافہ ہوا۔
مقامی کسٹمزکے مطابق کوویڈ-19 کی وبا کے پیش نظر تجارت کو آسان بنانے کے اقدامات پر عمل درآمد میں تیزی لائی گئی ہےاور توقع ہے کہ شنگھائی اور دریائے یانگتسی ڈیلٹا کے علاقے ملک کی مجموعی غیر ملکی تجارت کے استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔