شنگھائی(شِنہوا) چین کے شہر شنگھائی نے 2030 تک اپنی مستقبل کی صنعتوں کے لیے تقریباً 500 ارب یوآن (تقریباً70ارب 14کروڑ ڈالر) کا پیداواری ہدف مقرر کیا ہے۔
شنگھائی میونسپل کمیشن آف اکانومی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر وو جن چھینگ نے بتایاکہ عالمی تکنیکی وصنعتی تبدیلیوں اور صنعتی جدت میں شنگھائی کوحاصل خصوصی برتری کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر مستقبل میں صحت، ذہانت، توانائی، خلائی اور میٹریلزکی صنعتوں کی ترقی پر توجہ دے گا۔
مستقبل کی صنعتوں کے فروغ کے لیے ایک ایکشن پلان بھی جاری کیا گیا، جس میں مستقبل کےپانچ صنعتی کلسٹرز کی تعمیر کی تجویز دی گئی ہے۔ ایکشن پلان کے مطابق ہائیڈروجن انرجی کے شعبے میں،2025 تک تقریباً 70 ہائیڈروجن ری فیولنگ سٹیشنز اور تین سے پانچ جدید آر اینڈ ڈی پلیٹ فارمز بنانے کا منصوبہ ہے۔ ہائیڈروجن فیول سیل سے چلنے والی گاڑیوں کی تعداد 10ہزار جبکہ ہائیڈروجن انرجی انڈسٹری چین کا حجم 100ارب یوآن سے تجاوز کر جائے گا۔