• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شنگھائی کے ڈزنی لینڈ نے دوبارہ کام شروع کردیاتازترین

December 08, 2022

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی ڈزنی ریزورٹ کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق شنگھائی ڈزنی ریزورٹ جمعرات سے اپنا کام دوبارہ شروع کررہا ہے۔

شنگھائی ڈزنی لینڈ کو وبا کی روک تھام اور تدارک کے انتظامات کے لئے 29 نومبر سے عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا جبکہ ڈزنی ٹاؤن ، وشنگ اسٹار پارک اور 2 ریزورٹ ہوٹل اس عرصے میں معمول کے مطابق کام کرتے رہے۔

ریزورٹ میں وبا پر قابو پانے کے اقدامات کو مقامی حکومت کی تازہ ترین ہدایات کے مطابق اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے اور مہمانوں کی اچھی جانچ پڑتال اور اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔