• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شمالی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں کمسن فلسطینی نوجوان جاں بحقتازترین

August 22, 2023

رم اللہ(شِنہوا)شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین کے جنوب میں الزبابدہ قصبے میں منگل کو علی الصبح اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قصبے میں شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے 17 سالہ عاطف ابوخراج کوسرمیں گولی ماری جس کے باعث وہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔

فلسطینیوں اوراسرائیلی فوجیوں کےدرمیان جھڑپیں عموماً اسرائیلی فوج  کے مغربی کنارے کے قصبوں، دیہاتوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پرمطلوب فلسطینیوں کوگرفتارکرنےکے لیے چھاپوں کے بعد شروع ہوتی ہیں۔

فلسطینی قیدیوں کی کلب ایسوسی ایشن نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں رات بھر اور منگل کی صبح 35 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔