• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شمالی غزہ میں انسانی امدادی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے:ترجمان اقوام متحدہتازترین

January 12, 2024

اقوام متحد(شِنہوا) اقوام متحدہ نے شمالی غزہ میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی سرگرمیوں میں بڑی رکاوٹیں حائل ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہا کہ یکم سے 10 جنوری کے درمیان خوراک، ادویات، پانی اور دیگر جان بچانے والی 21 میں سے صرف تین  امدادی ڈیلیوری کی غزہ کے شمال میں ترسیل کی گئی ہے۔

ترجمان  نے غزہ شہر کے لیے طبی سامان اور شہر اور شمالی علاقے میں پانی اور صفائی کی سہولیات سے لےکر  ایندھن کی فراہمی کی ضرورت پر زوردیا ، اسرائیلی حکام نے ان سہولیات اور امداد تک رسائی بند کی ہوئی ہے۔

ترجمان  نے موجودہ صورتحال کا گزشتہ مہینوں سے موازنہ کیا، جس میں امداد تک رسائی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ "جنوری میں اب تک امداد تک رسائی کی شرح گزشتہ سال کے دسمبر میں رسائی کی شرح کے مقابلے میں نمایاں کم ہے، انہوں نے بتایا کہ امداد تک رسائی دسمبر میں 70 فیصد سے زیادہ سے کم ہوکر جنوری کے شروع میں تقریباً 14 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔