بیجنگ (شِنہوا) چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی کے مطابق خلا میں گردش کرنے والے چینی تیان گونگ خلائی اسٹیشن پرموجود شین ژو۔ 14 کا عملہ تیسری بار بیرونی خلا میں اپنی سرگرمیاں کر رہا ہے۔
ایجنسی نے جمعرات کو ایک مختصر بیان میں کہا کہ کمانڈر چھن ڈونگ پہلے ہی خلائی اسٹیشن سے باہر نکل چکے ہیں اورعملے کے رکن کائی شو ژی بعد میں باہر نکل جائیں گے،خلا نوردلیو یانگ اپنے عملے کے دیگرساتھیوں کی مدد کے لیے بنیادی ماڈیول کے اندر موجود ہیں ۔
وہ بیرونی خلا میں متعدد امور کی انجام دہی کے لیے مل کر کام کریں گے جن میں ماڈیولز کو باہم منسلک کرنے کے لیے آلات کی تنصیب شامل ہے ۔
ایجنسی نے کہا ہے کہ یہ خلائی اسٹیشن میں موجود خلا نوردوں کی ساتویں اسپیس واک ہے۔