• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شیامن میں برکس صنعتی جدت کے مقابلوں کے فائنل کا آغازتازترین

September 07, 2022

شیامن (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر شیامن میں برکس صنعتی جدت کے مقابلوں 2022 کے منتظمین کے مطابق منگل کے روز حتمی مرحلے کا آغازہوگیا ہے۔

دنیا کی ابھرتی ہوئی منڈیوں پر مشتمل ملکوں کی برکس نامی اس تنظیم میں برازیل ، روس ، بھارت ، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

مستحکم ، شاداب اور صحت مند عالمی ترقی کےلئے صنعتی اختراعات کے موضوع پر ہونے والے ان مقابلوں کے دوران شرکا صنعتی انٹرنیٹ، انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ اور سبز ترقی کے حوالے سے ہونے والے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

مجموعی طور پر ملک اور بیرون ملک سے 1 ہزار 330 منصوبوں کا اندراج کیا گیا ، جن میں سے 90 حتمی مرحلے میں پہنچ سکے ہیں جبکہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد بدھ کو کیا جائے گا۔

جیوری کے ایک رکن پبلومچادو نے ویڈیو لنک کے ذریعے بتایا کہ اس مقابلے کے ذریعے برکس سے تعلق رکھنے والے با صلاحیت نوجوان  کے مابین کھلے اشتراک کے لئے ایک تعمیری پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے ۔

شیامن شہر 2017 میں نویں برکس سربرا ہی اجلاس کی میزبانی کرچکا ہے اور دسمبر 2020 میں یہاں سے برکس شراکت داری کے حوالے سے نئے صنعتی انقلاب اختراعی مرکزکا آغاز کیا گیا۔