• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شی نے جدید سوشلسٹ چین کی تعمیر کے لیے اہم اصولوں کا تعین کردیاتازترین

October 16, 2022

بیجنگ(شِنہوا)شی جن پھنگ نے ہر لحاظ سے جدید سوشلسٹ چین کی تعمیر کی عظیم اور مشکل جدوجہد  کے اہم اصول پیش کیے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے افتتاحی اجلاس میں  ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے شی نے کہا کہ آ ئندہ کے سفر میں، ہمیں پارٹی کی مجموعی قیادت کو برقرار رکھنے اور مضبوط کرنے کے اہم اصولوں پر مضبوطی سے عمل کرنا ہوگا۔ چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے راستے پر چلتے ہوئے، عوام پر مبنی ترقی کے فلسفے پر عملدرآمد اور اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اورمعاشی  کھلے پن کے لیے پرعزم رہنا چاہیے۔

شی نے کہا کہ ہمارا مستقبل روشن ہے لیکن ہمیں ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین ترقی کے اس دور میں داخل ہو گیا ہے کہ جس میں اسٹریٹجک مواقع، خطرات اور چیلنجز ایک ساتھ موجود ہیں اور غیر یقینی صورتحال اور غیر متوقع عوامل بڑھ رہے ہیں۔

مختلف غیر متوقع اورانتہائی واضح مگر نظر انداز کیے جانے والے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے رپورٹ میں سی پی سی کے اراکین پر زور دیا گیا کہ وہ ممکنہ خطرات کے بارے میں زیادہ محتاط  اور بدترین صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں، اورتیز ہواؤں اور سمندری اور خطرناک طوفانوں کامقابلہ کرنے کےلیے تیار رہیں۔

شی نے کہا کہ ہمیں پوری پارٹی اور چینی عوام میں مقصد، استقامت اور خود اعتمادی کے مضبوط احساس کو پروان چڑھانا چاہیے تاکہ ہم دھوکہ نہ کھاسکیں،  دھمکیوں سے اپنے راستے سے نہ ہٹ سکیں، یا دباؤ سے نہ گھبرا جائیں۔