• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شی کی زیرصدارت سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس کے پریسیڈیم کا تیسرا اجلاستازترین

October 21, 2022

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے پریسیڈیم نے جمعہ کی صبح اپنا تیسرا اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی صدارت شی جن پھنگ نے کی۔

اجلاس کے شرکاء نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 مرکزی کمیٹی کے ارکان، متبادل ارکان اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ کے ارکان کے امیدواروں کی فہرست کی منظوری دی۔

پریزیڈیم اجلاس میں فہرستیں مندوبین کو غور کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ فہرستیں کانگریس کے مندوبین کے ذریعے منعقدہ مسابقتی ابتدائی انتخابات سے تیار کی گئی ہیں ۔

ابتدائی انتخابات کانگریس کے انتخابی طریقہ کار کے مطابق بیلٹ اسکروٹنیرز کی زیرنگرانی ہوئے ،ابتدائی انتخابات میں 8 فیصد سے زائد امیدواروں کو ووٹ دیا گیا تھا۔

پریزیڈیم کے مطابق ابتدائی انتخابات کے نتائج درست تھے۔

جماعت کی نئی مرکزی کمیٹی اور مرکزی کمیشن برائے نظم ومعائنہ کے باضابطہ انتخابات ہفتے کو ہوں گے۔