ریاض (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے قصر شاہی میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان آل سعود کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔ یہ استقبالیہ انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے دیا تھا۔
شی کی گاڑی موٹر سائیکلوں اور گھوڑوں پر سوار محافظوں کی نگرانی میں قصر الیمامہ پہنچی جہاں سعودی ولی عہد نے چینی صدر کا گرم جوشی سے خیرمقدم کیا۔
دونوں ممالک کے رہنماؤں نے پویلین میں قدم رکھا۔ قصر شاہی کے فوجی بینڈ نے چین اور سعودی عرب کے قومی ترانے بجائے۔
شی نے سعودی ولی عہد کے ساتھ گارڈ آف آنر کا معائنہ لیا ۔ روایتی انداز میں تلوار اٹھائے گارڈز نے چینی صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔
ڈینگ شوئے شیانگ ، وانگ یی ، ہی لی فینگ اور دیگر نے بھی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔