• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شی کی جانب سے 2022 ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس وو چن سمٹ کے نام مبارکباد کا خطتازترین

November 09, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے  2022 ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس وو چن سمٹ کے لیے مبارکباد کا ایک خط بھیجا ہے ۔ اس کانفرنس کا آغاز بدھ کو چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ  کے شہر ووچن میں ہوا۔

صدر شی نے اپنے  خط  میں واضح کیا ہے کہ  تمام  ترشعبوں اوراقتصادی اورسماجی ترقی کے پورے عمل میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی  کا تیزی سے انضمام کیا جا رہا ہے ۔اس سے لوگوں کے کام، روزمرہ  زندگی اورسماجی طرزانتظام  میں گہری تبدیلیاں آرہی ہیں۔

شی نے بین الاقوامی برادری سے ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے  پیدا ہونے والے مواقع اور چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے مشترکہ طور پر ایک سائبر اسپیس بنانے  پر زور دیا جو کہ زیادہ منصفانہ اور زیادہ مساوی، زیادہ کھلا اور جامع، محفوظ، زیادہ مستحکم اور زیادہ متحرک ہو۔

صدر شی کے مطابق چین دنیا بھر کے ملکوں  کے ساتھ مل کر ایک عالمی ڈیجیٹل ترقی کی راہ اجاگر کرنے کے لیے تیار ہے جس میں ڈیجیٹل وسائل کی مشترکہ تعمیر اور اشتراک، متحرک ڈیجیٹل معیشت، موثر ڈیجیٹل نظم وضبط ، نشوونما کا حا مل ڈیجیٹل کلچر، مؤثر ڈیجیٹل سیکورٹی کی ضمانت اور باہمی طور پر سود مند ڈیجیٹل تعاون شامل ہے۔ 

شی نے مزید کہا کہ سائبر اسپیس میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری  کی تعمیر کے لیے تیزی سے کوششیں کی جانی

 چا ہئیں جو کہ  عالمی امن اور ترقی کے ساتھ ساتھ انسانی تہذیب کی ترقی میں دانائی اورطاقت کا کردار ادا کرے ۔

بدھ کو شروع ہونے والی اس  سمٹ کا موضوع  ایک مربوط دنیا میں مشترکہ ڈیجیٹل مستقبل کی جانب ۔سائبر اسپیس میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری  کی تعمیر ہے۔