• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شی کا مڈغاسکر کے صدر کے ساتھ سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ پر مبارکباد کا تبادلہتازترین

November 07, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے مڈغاسکر کے صدر آندرے رازولینا کے ساتھ دونوں ملکوں کے مابین  سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔

صدر شی  نے اپنے پیغام میں کہا کہ پانچ دہائی  قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے  کسی بھی طرح کے بین الاقوامی منظر نامہ میں  چین ۔مڈغاسکر تعلقات مضبوط اور مستحکم انداز میں ترقی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں  کے دوران  دونوں ملکوں  نے سیاسی باہمی اعتماد میں اضافہ کیا اور مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز تبادلوں اور تعاون کے ساتھ ایک جامع تعاون پر مبنی شراکت داری قائم کی ہے۔

شی نے کہا کہ وہ چین اور مڈغاسکر  کے تعلقات کی پیشرفت  کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور وہ رازولینا کے ساتھ  مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ  سالگرہ  کے  اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  دونوں ملکوں  کے درمیان دوستانہ تعاون کو مسلسل فروغ  دیا جائے تاکہ دونوں ملکوں اور اس کے عوام  کو فائدہ  پہنچایا جاسکے۔ 

رازولینا نے کہا کہ مڈغاسکر اور چین نے 50 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے مختلف شعبوں میں دوستانہ تعاون کو فروغ دیا  ہے جس کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

رازولینا  نے یہ بات واضح کرتے  ہوئے کہ جامع تعاون پر مبنی شراکت داری خلوص، دوستی، باہمی احترام، باہمی اعتماد اور حمایت سے عبارت ہے، کہا کہ مڈغاسکر مشترکہ مستقبل کے ساتھ اور حتیٰ کہ  ایک قریبی برادری کی تعمیر کے لیے چین کے ساتھ  مل کرکام کرنے کو تیار ہے۔