بیجنگ (شِنہوا) شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ملک کو ہراعتبار سے جدید سوشلسٹ بنانے کے لئے 2027 میں پیپلز لبریشن آرمی کے صد سالہ متعین اہداف اور پیپلزآرمڈ فورسزکو عالمی معیار کے تحت ڈھالنا اسٹریٹجک کام ہیں۔
اتوار کے روز کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے افتتاحی اجلاس میں شی نے کہا کہ ہم پیپلزآرمڈ فورسز میں جماعت کو مضبوط کریں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ ہمیشہ جماعت کے حکم کی تعمیل کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ حتمی ذمہ داریوں کا نظام نافذ کرنے لئے جماعت ، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین کے ساتھ مل کر ادارے اور میکانزم کو بہتر بنائے گی۔
شی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ پیپلزآرمڈ فورسز میں جماعت کی تنظیموں کو مضبوط کرے گی۔ سرگرمیاں باقاعدہ ہوں گی ۔ فوج کے سیاسی کام میں بہتری کے لئے ادارے قائم کئے جائیں گے۔ طرزعمل بہتر بنانے، نظم و ضبط کا نفاذ اور فوج میں بدعنوانیوں کا مقابلہ کرنے کی مسلسل کوششیں کی جائیں گی۔
شی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ فوجیوں کی ترتیب کو تیز ، ہراعتبار سے جنگی تیاریوں میں اضافہ، ہرسمت میں فوجی حکمرانی کو مضبوط ، مربوط قومی حکمت عملی اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کو مستحکم اور بہتر بنائے گی۔