• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شی کا ایک ملک، دو نظام کی پالیسی برقرار رکھنے اور اسے بہتر بنانے پر زورتازترین

October 16, 2022

بیجنگ (شِںہوا) شی جن پھنگ نے ایک ملک، دو نظام کی پالیسی برقرار رکھنے اور اسے مزید بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔

اتوار کے روز کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے افتتاحی اجلاس میں شی جن پھنگ نے کہا کہ ایک ملک، دو نظام  کی پالیسی چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم میں ایک عظیم اختراع ہے۔

 یہ ہانگ کانگ اور مکاؤ کی مادروطن واپسی کے بعد پائیداری خوشحالی اور استحکام یقینی بنانے میں بہترین ادارہ جاتی انتظام ثابت ہوا۔

انہوں نے کہاکہ اس پالیسی پر طویل مدت تک عمل کیا جانا چاہئے ۔

شی نے کہا کہ ہم مکمل طورپر وفاداری اور ثابت قدمی سے ایک ملک 2 نظام پالیسی پر عملدرآمد کریں گے جس کے تحت ہانگ کانگ کے عوام ہانگ کانگ اور مکاؤ کے عوام مکاؤ میں حکومت کرتے ہیں۔ دونوں اعلیٰ اختیارات کے ساتھ خوداختیار ہیں۔  ہم ہانگ کانگ اور مکاؤ میں قانون پر مبنی حکمرانی کے لیے پرعزم رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مرکزی حکومت دونوں خطوں پر مجموعی دائرہ اختیار استعمال کرے۔ ہم نگاہ رکھیں گے کہ ہانگ کانگ اور مکاؤ محب وطن کے زیر انتظام رہیں۔

شی نے کہا کہ ہم ہانگ کانگ اورمکاؤ کی معیشتوں کو ترقی دینے، عوام کی زندگی بہتر بنانے، اقتصادی اور سماجی ترقی کے دیرینہ مسائل حل کرنے اور دونوں خصوصی انتظامی خطوں میں طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کے فروغ میں مدد دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم ہانگ کانگ اور مکاؤ کی مدد کریں گے تاکہ وہ خود کو چین کی مجموعی ترقی میں بہترطریقے ہم آہنگ کرسکیں۔ قومی حیات نو کے حصول میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرسکیں۔