• Ashburn, United States
  • |
  • Mar, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شی اور پرایوت استحکام ، خوشحالی اور پائیدار ی پر مبنی مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔تھائی لینڈ کمیونٹی کی تعمیر پر متفقتازترین

November 21, 2022

بینکاک (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ اور تھائی وزیراعظم پرایوت چن او چا نے بہتر استحکام، خوشحالی اور پائیداری کے ساتھ مشترکہ مستقبل کے لئے چین- تھائی لینڈ انسانی برادری کی تعمیر پر اتفاق کیا ہے۔

تھائی لینڈ، بینکاک کے حکومتی ایوان میں تھائی وزیراعظم پرایوت چن اوچا چینی صدر شی جن پھنگ کا گرم جوشی سے خیرمقدم کررہے ہیں(شِنہوا)

 

حکومتی ایوان  میں آمد پر پرایوت نے شی کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ تھائی وزیر اعظم کے دفتر کے اعلیٰ حکام، سپریم کمانڈر اور رائل تھائی فوج، بحریہ اور فضائیہ کے کمانڈرز انچیف سمیت دیگر افراد شی کو خوش آمدید کہنے کے لئے قطار میں کھڑے تھے۔ اعزازی گارڈز نے سیدھی قطاریں بنائیں اور آنکھوں سے سلام پیش کیا۔

اپنی بات چیت میں  شی نے تھائی لینڈ کو ایشیا بحرالکاہل معاشی تعاون(اے پیک) اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور تھائی لینڈ کے درمیان ہزار سال پرانی دوستی ہے اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کو بھائی بہن کی طرح محسوس کرتے ہیں۔

شی نے کہا کہ گزشتہ 10 برس میں جب سے دونوں ممالک نے جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری قائم کی ہے، روایتی دوستی مزید مضبوط  ہوئی اور جامع اسٹریٹجک تعاون مسلسل گہرا ہوا، اور دوطرفہ تعلقات ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوئے ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین تھائی لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، شی نے کہا کہ چین ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر تھائی لینڈ کے ساتھ اس خصوصی تعلق میں اضافے کے لئے کام کرے گا ۔

چین اور تھائی لینڈ ایک خا ندان کی طر ح قر یب ہیں۔بہتر استحکام، خوشحالی اور پائیداری کے ساتھ  مشترکہ مستقبل کے لئے ایک چین۔تھائی لینڈ کمیو نٹی کی تعمیر کر یں، اور خاندان جیسے تعلقات میں نئی جہتیں شامل کریں، دونوں ممالک تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کریں، اور دونوں اطراف کے عوام کو مزید فوائد پہنچائیں۔

دونوں فریقوں کو رشتہ داروں کی مانند بار بار ایک دوسرے سے ملنے کی اہمیت پر زور دیتے اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات بارے امور پر سختی سے ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شی نے کہا کہ دونوں فریقین کو چین۔تھائی لینڈ بارے مشترکہ ایکشن پلان پر وفاداری کے ساتھ عمل درآمد کرنا چاہیے۔ اگلے 5 برس کے لیے تھائی لینڈ اسٹریٹجک تعاون اور مختلف شعبوں میں مزید نتیجہ خیز تعاون کے لیے مل کر کام کرنا چا ہیے۔

تھائی لینڈ، بینکاک کے حکومتی ایوان میں چین کے صدر شی جن پھنگ تھائی وزیراعظم پرایوت چن اوچا کے ساتھ ملاقات کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

شی نے کہا کہ دونوں فریقوں کو اپنی ترقیاتی حکمت عملیوں میں زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی تلاش کرنے اور نئے نتائج کی فراہمی میں مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔