• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شی آن سے چین ۔ یورپ مال بردار ٹرینوں میں اضافہتازترین

January 06, 2023

شی آن(شِنہوا) چین کےشمال مغربی صوبہ شانشی کے دارالحکومت  شی آن سے 2022 کے دوران چین- یورپ مال بردار ٹرینوں کے دوروں میں اضافہ ہوا۔

مقامی حکام نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ برس چھانگ آن چین ۔ یورپ مال بردار ٹرین سروس کے 4 ہزار 639 دورے ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 20.8 فیصد زائد ہے۔ اس کے ذریعے 41 لاکھ 20 ہزار ٹن سامان کی ترسیل ہوئی جو سالانہ 43.3 فیصد اضافہ ہے۔

ٹرینوں کی تعداد ، مال کے حجم اور بھاری کنٹینرز کی شرح میں چین۔ یورپ مال بردار خدمات مہیا کرنے میں یہ شہر سال 2022 کے دوران چینی شہروں میں سرفہرست رہا۔

چھانگ آن سروس کا آغاز 2013 میں ہوا۔ شی آن کو ایشیا اور یورپ سے ملانے والے 17 مال بردار راستے ہیں جبکہ مجموعی طور پر اس نے 16 ہزار 54 ٹرین دوروں کو نمٹایا ہے۔