شی آن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی شہر شی آن اور لندن کے درمیان براہ راست مسافر پروازیں دوبارہ بحال ہوگئیں۔
شی آن شیان یانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مطابق پرواز کا یکطرفہ دورانیہ اوسطاً 12 گھنٹے ہے ۔ یہ پروازیں ہفتہ میں تین روز پیر ، بدھ اور جمعہ کو تیان جن ائرلائنز چلائے گی۔
ایئرلائنز کے مطابق پرواز شی آن سے سہ پہر 3 بج کر 45 منٹ پر اڑان بھرے گی اور مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے لندن پہنچے گی جبکہ واپسی کی پرواز مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے اڑان بھرکر اگلے دن سہ پہر 3 بجکر 25 منٹ پر شی آن میں لینڈنگ کرے گی۔
توقع ہے کہ اس پرواز کے بحال ہونے سے چین کے شمال مغربی خطے کو یوریشیا سے ملانے والا مسافر راستہ دوبارہ فعال ہوجائے گا۔