اسلام آباد (شِنہوا) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے چین اور چینی کاروباری اداروں کی زبردست مدد کو سراہا ہے ۔
وزیراعظم ہاؤس میں چائنہ انرجی انجینئرنگ کارپوریشن (سی ای ای سی ) کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے فنڈز کے عطیہ بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےشہباز شریف نے پاکستان سے تعاون پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے گزشتہ سال پاکستان میں شدید سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاکستانی عوام کو مدد فراہم کر نے والی چینی کمپنیوں کا شکریہ ادا کیا ۔
شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) نے پاکستان میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں پاکستانی عوام کے لیے فوائد حاصل کیے ہیں جہاں توانائی کی صنعت اور بنیادی ڈھانچے میں چینی کاروباری ادارے تعاون کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہ کہ پاکستان سرمایہ کاری کرنے کے لیے چینی کاروباری اداروں اور خاص طور پر فوٹو وولٹک توانائی کے منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہے۔