• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شامی حدود سے ترک قصبے پر حملہ ، 2 افراد ہلاک ، 6 زخمیتازترین

November 21, 2022

انقرہ(شِنہوا) شامی حدود سے داغے جانیوالے راکٹ حملے کے باعث ترکی کے جنوبی علاقے میں 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

جنوبی صوبہ غازی انتیپ کے گورنر داوت گل نے پیر کے روز ٹویٹ کیا کہ دہشتگرد گروہ نے شام میں فرات کے مشرقی علاقے سے ضلع خارخمیس پر 5 راکٹ فائر کیے، مزید بتایا کہ زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

انادولو ایجنسی کی خبر کے مطابق راکٹوں سے ایک ہائی سکول ، 2 گھروں اور سرحد کے نزدیک ایک ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔

ترکی نے اتوار کی صبح سے شمالی شام میں کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس(وائے پی جی) اور شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی(پی کے کے) کیخلاف فضائی کارروائی شروع کی ہے۔