دمشق(شِنہوا)شامی دارالحکومت کے مضافات میں ایک فوجی بس میں دھماکے کے باعث 18 فوجی ہلاک اور 27 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے جمعرات کے روز ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دھماکہ ایک ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا جو پہلے سے ہی بس کے نیچے نصب تھی۔
فوری طور پر کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔