اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے شام پرغزہ تنازع میں اضافے کے اثرات میں کمی کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور دائی بنگ نے شام کےبارے میں سلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہا کہ گزشتہ 4 ماہ میں اسرائیل نے مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں سے شام میں مختلف مقامات پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس پر چین کو گہری تشویش ہے۔ ہم تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں۔
سفیر نے مزید کہا کہ خطے سے باہر کے ممالک کشیدگی میں کمی اور تنازع مزید پھیلنے سے روکنے میں تعمیری کردار ادا کریں۔
چینی سفیر نے کہا کہ چین آستانہ کے طے شدہ طریقہ کار کے خاکے میں شام کے بارےمیں اعلیٰ سطح اجلاسوں کے 21 ویں دور کے کامیاب انعقاد اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 پر عملدرآمد کے لیے تمام فریقین کے ساتھ ساتھ خصوصی ایلچی (گیر) پیڈرسن کی شمولیت کا خیرمقدم کرتا ہے۔
دائی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ "شام کی قیادت اور شام کے ملکیتی اصول" کو برقرار رکھتے ہوئے بات چیت اور مشاورت کی حوصلہ افزائی کرے اور تمام فریقوں کے لئے قابل قبول حل تلاش کرے۔