• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شام نے سعودی عرب میں سفارتی مشن دوبارہ شروع کر دیاتازترین

May 10, 2023

دمشق (شِنہوا)  شام کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب میں باہمی اقدام کے بعد اپنے سفارتی مشن کی بحالی کا اعلان کر دیا ہے۔

شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سفارتی مشن کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات، ان کی عوام کی امنگوں اور مشترکہ عرب کی خدمت کے لئے عرب ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی اہمیت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

شام کا یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے شام میں اپنے سفارتی مشن کو دوبارہ شروع کرنے  کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک تعلقات کو معمول پر لے آئے ہیں۔

اتوار کے روز عرب وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں ایک اجلاس کے دوران 12 سال کی معطلی کے بعد شام کو عرب لیگ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

12 اپریل کو شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ شام اور سعودی عرب نے 2011 کے بعد پہلی بار شام کے وزیر خارجہ کے ریاض کا دورہ کرنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان قونصلر خدمات اور فضائی پروازیں بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے جو مکمل سفارتی نمائندگی بحال کرنے کا آغاز ہے۔