• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شام میں غیر ملکی افواج قدرتی وسائل کی لوٹ مار بند کرے ، چینتازترین

January 26, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)چینی مندوب نے کہا ہے کہ غیر ملکی افواج کو شام میں قدرتی وسائل کی غیر قانونی لوٹ مار فوری طور پر بند کرنی چاہیے ۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے کہا کہ شام میں غیر ملکی فوجیوں کی غیر قانونی موجودگی اور ان کی غیر قانونی فوجی کارروائیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا بھی مکمل احترام کیا جائے۔شام بارے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں دائی نے کہا کہ شام میں انسداد دہشت گردی کی صورتحال پیچیدہ ہے، بین الاقوامی برادری عالمی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاسداری کرے۔انہوں نے مز ید کہا کہ اس کے سا تھ ایک جیسا معیار اپنا تے ہو ئے شام میں تمام دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جا ئے اور دہشت گرد قوتوں کی پشت پناہی، تحفظ یا سیاسی استحصال بند کیا جا ئے۔مندوب  نے اگلے 6 ماہ کے دوران شام میں سرحد پار سے امداد کی فراہمی بارے 9 جنوری کی منظور کردہ قرارداد نمبر  2672 پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ اس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ انسانی امداد کی ترسیل کا سرحد پار طریقہ کار خصوصی حالات میں ایک عارضی انتظام ہے اور بالآخر لائن پار ترسیل پر منظم منتقلی بتدریج ہونی چاہیے۔