دمشق(شِنہوا)داعش گروپ کے عسکریت پسندوں نے شام کے وسطی علاقے میں شامی فوجی اہلکاروں کی حفاظت میں جانے والے تیل کے ٹینکروں کے قافلے پر حملہ کیا جس میں 5 فوجی اور 2 ڈرائیور ہلاک ہو گئے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ داعش نےصوبہ حما کے مشرقی دیہی علاقوں کے صحرائی علاقے میں رقہ-سلامیہ روڈ پر قافلے پر مشین گنوں اور راکٹ سے چلنے والے دستی بموں (آر پی جی) سے حملہ کیا۔
برطانیہ میں مقیم مبصرگروپ نے کہا کہ یہ حملہ داعش کے عسکریت پسندوں کے شامی فوجی اہلکاروں اور عام شہریوں پر حملوں کا تازہ سلسلے کا حصہ ہے۔
2023 کے آغازسے لےکراب تک 192 شامی فوجی اورحکومت کے حامی جنگجوؤں کے علاوہ 157 عام شہری حمص، حما، سویدا، رقہ، دیر الزور اورحلب صوبوں تک پھیلے ہوئے صحرائی علاقے میں داعش کے گھات لگا کرحملوں میں مارے جا چکے ہیں۔