• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شام میں داعش کے حملے میں سات فوجی ہلاکتازترین

December 09, 2023

دمشق(شِنہوا) شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں فوجی مقامات پرداعش  کے حملے  میں سات فوجی اور حکومت کے حامی جنگجو مارے گئے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے  ہفتہ کو بتایا کہ یہ حملہ گزشتہ روز دیر الزور کے جنوبی دیہی علاقوں میں ٹی 2 آئل سٹیشن کے مشرق میں فوجی ٹھکانوں پر کیا گیا۔  برطانیہ میں قائم اس  واچ ڈاگ کے مطابق اس سال اب تک ایسے حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 594 ہے، جن میں 44 داعش کے عسکریت پسند، 385 فوجی اور حکومت کے حامی جنگجووں کے علاوہ 165 عام شہری شامل ہیں۔