اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے شام میں اسرائیل کے مسلسل فضائی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے گزشتہ روز کہا کہ اسرائیل نے شام کی سرزمین پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس پر چین کو گہری تشویش لاحق ہے۔ چینی سفیرنے خبردار کیا کہ اس طرح کی کارروائیاں شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے گینگ شوانگ نے کہا کہ غزہ کے موجودہ تنازعے کے اثرات مسلسل دوسرے ممالک پرمرتب ہورہے ہیں۔ تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ اور ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو کشیدگی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے سے باہر بڑی طاقتوں کو علاقائی صورت حال کو معمول پر لانے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔