شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہئیں، چینی مندوبتازترین
August 31, 2022
اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں ایک چینی مندوب نے کہا ہے کہ شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیوں کو ختم کیا جانا چاہیے۔ چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مشرقی شام میں حالیہ امریکی فوجی کارروائیاں شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں اور اس کا اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کے حق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے شام کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہا کہ "شام میں غیر ملکی افواج کی غیر قانونی موجودگی اور غیر قانونی فوجی کارروائیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔" ژانگ نے کہا کہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج ایک اہم اصول اور بین الاقوامی تعلقات کا سنگ بنیاد ہے۔