• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شام کی غیریقینی صورتحال جرات مندانہ خیالات کی متقاضی ہے: اقوام متحدہ ایلچیتازترین

March 24, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئرپیڈرسن نے کہا ہے کہ شام کی صورتحال اس قدرغیر یقینی ہے کہ اس میں قیادت، جرات مندانہ خیالات اور تعاون کے جذبے کی ضرورت ہے۔  سلامتی کونسل کو بریفنگ میں خصوصی ایلچی نے بتایا کہ سیاسی حل ہی شام کے لیے آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ہم ایک کوشش میں اس تک نہ پہنچ سکیں۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم بتدریج اس کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  صورتحال کو جوں کا توں رکھنا ناقابل قبول ہے اوریہ کہ  شام بشمول خطے میں نئے سرے سے سفارتی  کوششیں اور زلزلوں کے نتیجے میں تمام شامیوں کے لیے پیدا ہونے والے مشترکہ مصائب سے نئی ذمہ داریاں اور مواقع پیدا ہوں گے۔ اگر تمام فریق کوششوں میں مصروف ہوتے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ پیڈرسن نے ویڈیو لنک کے ذریعے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے شام میں تنازعہ کے آغاز کے بعد 12 سال میں ایک ناخوشگوار سنگ میل دیکھا گیا۔  شام کی ملکیت، شامی قیادت میں، اقوام متحدہ کی سہولت کاری سے سیاسی عمل جس کی بین الاقوامی برادری کی حمایت ہو، پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔