• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شام کے شہر حلب میں عمارت گرنے سے 16 افراد ہلاکتازترین

January 25, 2023

دمشق (شِنہوا) شام کے شمالی صوبے حلب میں رہائشی عمارت گرنے سے مجموعی طور پر 16 شہری ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق گزشتہ روز پانچ منزلہ عمارت پانی کے اخراج کے باعث بنیادیں کمزور ہونے کی وجہ سے منہدم ہو گئی۔عمارت میں شیخ مقصود کے کرد اکثریتی محلے میں سات خاندان رہائش پذیر تھے۔

سانا کے مطابق امدادی کارکن اب بھی زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔